saniha motorway par baqaida film banane ka aelaan

موٹروے کیس کی کوریج پر پابندی کا خاتمہ۔۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ آئین کے تحت رائٹ ٹو انفارمیشن پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی، میڈیا مقدمے کی کارروائی سے متعلق رپورٹنگ کر سکتا ہے تاہم ملزم اور متاثرہ افراد کی فیملی کی تصاویر نہیں چلائی جائیں گی۔ لاہور ہائیکورٹ میں پیمرا کی موٹروے ریپ کیس کی کوریج پر پابندی کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے موٹر وے زیادتی کیس کی رپورٹنگ سے متعلق پابندی کا نوٹفکیشن معطل کردیا، چیف جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے پیمرا کا نوٹفکیشن معطل کرنے کا حکم سنایا۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا مقدمہ کی کاروائی سے متعلق رپورٹنگ کرسکتا ہے،رائٹ آف انفارمیشن کے تحت عوام کو آگاہی سے نہیں روکا جاسکتا ۔ چیف جسٹس قاسم خان نے اپنے ریمارکس میں مزید کہا کہ میٹھا میٹھا ہپ ہپ، کڑوا کڑوا تھو تھو جیسا نہیں چلے گا، میڈیا ملزم اور متاثرہ افراد کی فیملی کی تصاویر نہیں چلائے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں