Morning shows female anchors now in Dramas

مارننگ شوز کی خواتین اینکرز اب ڈراموں میں۔۔

مارننگ شوز کی خواتین اینکرز نے بھی اب ڈراموں کا رخ کرلیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ مارننگ شوز کی ملکہ کہلائے جانے والی نادیہ خان جو ان دنوں بول انٹرتینمنٹ پر ایک گیم شو کررہی ہیں، جلد ہی ڈرمہ سیریل ڈولی ڈارلنگ میں جلوہ گر ہوں گی۔۔سیریل کے مصنفین میں ڈاکٹریونس بٹ اور ڈائریکٹر محمدافتخارعفی شامل ہیں۔نادیہ خان کاکہناتھاکہ مذکورہ سیریل میں مجھے ایک منفرد اوردلچسپ کردارمیں کاسٹ کیاگیاہے اورمیں اپنی بھرپور صلاحیتوں سے کردار کو یادگار بناؤں گی امیدہے کہ ناظرین اسے پسند کریں گے ۔دوسری طرف سما سے مارننگ شو کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد صنم بلوچ نے بھی ایک سیریل سائن کرلی ہے، جس میں ان کے مدمقابل ہیرو علی رحمان ہوں گے۔۔ اس سیریل کو دانش نواز ڈائریکٹ کریں گے۔۔

How to Write for Imran Junior website

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں