مارننگ شو کی اینکر اور اداکارہ صنم جنگ نے خود کو کام چور کہنے والوں کو کھری کھری سنادیں اورکہا کہ دنیا میں کھانا بنانے کے علاوہ اور بھی چیزیں ہیں جن پر لڑکیوں کو دھیان دینا چاہئے ۔صنم جنگ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو میں کہاتھاکہ انہیں کھانا بنانا بالکل نہیں آتا ،جس پر صارفین نے انہیں شادی شدہ ہونے کے باوجود کوئی بھی کام ڈھنگ سے نہ آنے پر آڑے ہاتھوں لیا تھااور انہیں کام چور کہاتھا۔صنم جنگ کا اس کے جوا ب میں کہناہے کہ لڑکی کی ساری تربیت کھانا بنانے پر ہی ختم ہوجاتی ہے ؟،جب آپ کچھ اچھا لکھ سکتے ہیں تو بلاوجہ کی تنقید کرنا بند کریں۔

Facebook Comments
