میڈیا ہائوسز میں سنسر شپ اور ملازمین کو فارغ کرنے کا معاملہ مسلم لیگ نون نے پارلیمنٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔۔ رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا ۔۔ جس میں کہا گیا ہے کہ آج تک میڈیا ہاؤسز سے ساڑھے سات سو سے زائد ورکرز کو ملازمت سے فارغ کردیاگیا، مختلف میڈیاہاؤسز کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث سراپا احتجاج ہیں۔۔موجودہ حکومت کے آنے کے بعد میڈیا ہاؤسز کی صورتحال ابتر ہوتی جارہی ہے، حکومت نے اس تمام صورتحال کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں ایوان کو آگاہ کیا جائے۔۔
Facebook Comments