youtube shorts ke daurania mein izafa 46

12 سو پاکستانی چینلز کے ایک ملین سے زیادہ سبسکرائبر ۔۔

پاکستانی یوٹیوب کری ایٹرز کی مقبولیت اب ملکی سرحدوں سے نکل کر عالمی سطح تک پہنچ چکی ہے۔ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کی تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نہ صرف دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی تخلیقی برادریوں میں شامل ہو چکا ہے بلکہ پاکستانی مواد کو دنیا کے مختلف خطوں میں غیر معمولی پذیرائی بھی مل رہی ہے۔یوٹیوب کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت پاکستان میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد ایسے یوٹیوب چینلز موجود ہیں جن کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔ اسی طرح 19 ہزار سے زائد چینلز ایک لاکھ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کر چکے ہیں، جبکہ 12 سو سے زیادہ پاکستانی چینلز کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی ہے، جو ملک میں ڈیجیٹل کانٹینٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی صارفین نے یوٹیوب پر مجموعی طور پر دو کروڑ گھنٹوں سے زیادہ دورانیے پر مشتمل ویڈیوز اپ لوڈ کیں۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاکستان میں ڈیجیٹل مواد کی تیاری اور اس کی کھپت دونوں میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے۔رپورٹ کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ پاکستانی یوٹیوب ویڈیوز کے مجموعی واچ ٹائم کا تقریباً 60 فیصد حصہ پاکستان سے باہر رہنے والے ناظرین پر مشتمل ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پاکستانی کری ایٹرز کی کامیابی اب صرف مقامی مارکیٹ تک محدود نہیں رہی بلکہ ان کا مواد دنیا بھر میں بڑی تعداد میں دیکھا جا رہا ہے۔یوٹیوب کے مطابق پاکستانی تخلیق کار معیاری، مستند اور دلچسپ مواد کے ذریعے عالمی ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کر رہے ہیں۔ یہی رجحان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اگر پاکستانی کری ایٹرز اسی رفتار سے معیاری مواد تیار کرتے رہے تو مستقبل میں عالمی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پاکستان کی نمائندگی مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں