money heist mein Pakistan homeland mein pakistani adakaar ki shamoliat

منی ہائیسٹ میں پاکستان، ہوم لینڈ میں پاکستانی اداکارکی شمولیت۔۔

شہرہ افاق نیٹ فلیکس ویب سیریز ’مَنی ہیسٹ‘ پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھی جانے والی مقبول ترین ویب سیریز میں سے ایک ہے جس میں پاکستانیوں کو بھی دکھا یا گیا ہے۔اس ویب سیریز کے تیسرے اور چوتھے سیزن میں پاکستان کا تذکرہ بھی آچکا ہے۔ اب بھلا یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی یورپی اور امریکی فلم یا ڈرامے میں پاکستان کا ذکر آئے اور وہ ذکرِ خیر ہو؟اس ویب سیریز میں 2 بار پاکستان کا نام سامنے آیا ہے۔پہلی مرتبہ اس وقت سامنے آیا جب اس کہانی کا مرکزی کردار یعنی لوٹ مار کرنے والے گروہ کا سرغنہ اور ماسٹر مائنڈ ‘پروفیسر’ کمپیوٹر سے متعلق ہائی جیکنگ کے لیے ایک پاکستانی ہائی جیکر کا تذکرہ کرتا ہے جبکہ دوسری مرتبہ تو صرف ذکر ہی نہیں بلک ایک پاکستانی کردار کو بھی متعارف کروا دیا گیا۔ ہوتا کچھ یوں ہے کہ ڈکیتی کی غرض سے جب گروہ ایک ہسپانوی بینک پر قابض ہوتا ہے اور وہاں ان کی ایک مرکزی ر±کن گولی لگنے سے شدید زخمی ہوجاتی ہے تو یہ ڈکیت ہائی جیکر پولیس سے مدد لینے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انہیں ناکامی ہوتی ہے پھر یہ پاکستان کے شہر اسلام آباد سے ایک ڈاکٹر احمد کا آن لائن تعاون حاصل کرتے ہیں اور ان کی مدد سے ایک پیچیدہ سرجری کامیاب ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب رواں سال فروری میں شروع ہونے والے ہوم لینڈ کے آٹھویں اور آخری سیزن کی نویں قسط بعنوان ’اِن فُل فلائٹ‘ نے پاکستانی شائقین کو اس وقت حیرت میں مبتلا کردیا کہ جب انہوں نے اپنی پسندیدہ ٹی وی سیریز میں پاکستانی آفیسر کا کردار عدنان جعفر کو نبھاتے دیکھا۔امریکی ٹی وی سیریز ’ہوم لینڈ ‘ میں عدنان جعفر کا کردار  اگرچہ ایک مختصر سا کردار ہے لیکن پاکستانی شائقین کے لیے پاکستانی اداکار کو امریکی سیریز میں دیکھنا باعث مسرت ہے۔اس حوالے سے عدنان جعفر کا کہنا تھا کہ انہیں فخر ہے کہ پاکستانی آفیسر  کا کردار ایک پاکستانی نے ادا کیا ورنہ عموماً ہالی ووڈ میں یہ کردار بھارتی اداکاروں کو مل جاتے ہیں کیونکہ ان کے وہاں بہتر تعلقات ہیں۔یاد رہے کہ مقبول امریکی ٹی وی سیریز ’ہوم لینڈ‘ کا آغاز اکتوبر 2011  میں ہوا تھا، جس کی مرکزی کردار کیری متھیسن ایک سی آئی اے کی اہلکار ہیں جو مختلف مشن پر کام کرتی ہیں۔کیری متھیسن کا کردار امریکی اداکارہ کلیئر ڈینز ادا کر رہی ہیں۔ عدنان جعفر  پاکستانی فلم منٹو، جلیبی، پرواز ہے جنون، پروجیکٹ غازی، پنکی میم صاحب سمیت کئی پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں مختلف کردار ادا کرچکے ہیں۔جیو فلمز کی  ٹیلی فلم ’لعل‘میں بھی عدنان ایک ملٹری آفسیر کا کردار ادا کرچکے ہیں۔ ڈرامے ’رسوائی‘ میں عدنان ڈاکٹر فیروز کا کردار نبھا رہے ہیں ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں