momina mustehsan ke insta account se tasveer gayab

مومنہ مستحسن کے انسٹا اکاؤنٹ سے تصاویر غائب۔۔۔

معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔سال 2016 میں کوک اسٹوڈیو میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے ساتھ سُپر ہٹ گانا “آفریں آفریں” گا کر شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی معروف گلوکارہ مومنہ مستحسن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔انسٹاگرام پر 4 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی مومنہ مستحسن نے اچانک اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرکے مداحوں کو اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین سوال کررہے ہیں کہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس کیوں ڈیلیٹ کیں، صارفین کے سوال پر گلوکارہ نے پوسٹس ڈیلیٹ کرنے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں