معروف عالم دین مولاناطارق جمیل نے میڈیا سے متعلق الفاظ پر معذرت کرلی اور کہا کہ غلطی ہوگئی، وہ سب سے معذرت خواہ ہیں۔نجی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ دنیا میں کوئی انسان خطا سے پاک نہیں۔انہوں نے کہا کہ حامد میر اور دیگر میڈیا کے لوگوں سے معافی چاہتا ہوں، کوئی دلیل نہیں، مجھ سے غلطی ہوئی ہے۔معروف عالم دین نے مزید کہا کہ چینل پر جھوٹ سے متعلق بات کس نےکہی نہیں بتاسکتا، یہ معاملہ ذاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حلفیہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ بات ٹاپ 10 میں سے ایک نے کہی، آپ سب لوگ نام نہ بتانے پر معذرت قبول کریں۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں حامد میر نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے میڈیا پر جھوٹ بولے جانے کے الزام کا معاملہ اٹھایا تھا۔
Facebook Comments
