moin akhtar ki zindaagi par kitab aglay maah shaya hogi 259

معین اخترکی زندگی پر کتاب اگلے ماہ شائع ہوگی۔۔

عالمی شہرت یافتہ فنکار معین اختر کی زندگی پر مبنی کتاب آئندہ ماہ فروری 2025ء میں شائع ہو گی۔باصلاحیت فنکار  کی زندگی پر مبنی یہ کتاب آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے تحت شائع ہو گی، جسے دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔ چار سوسولہ صفحات کی یہ کتاب  ابتداً اردو میں شائع کی جا رہی ہے، بعد ازاں اس کا انگلش ایڈیشن بھی شائع ہو گا۔کتاب کے پیش لفظ مرحوم ضیاء محی الدین نے جبکہ دیباچہ انور مقصود نے تحریر کیا ہے۔کتاب کی تقریبِ رونمائی ہوٹل بیچ لگژری میں منعقد ہونے والے سالانہ کراچی لٹریچر فیسٹیول (کے ایل ایف) میں متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں