لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی اپیل پر سماعت سے معذرت کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل بنچ نے اپیل پر ابتدائی سماعت کی بنچ کے ایک رکن نے اپیل پر سماعت سے معذوری کا اظہار کیا دو رکنی بنچ نے اپیل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی اور سفارش کی کہ اسکو سماعت کیلئے دوسرے بنچ کے روبرو پیش کیا جائے۔
Facebook Comments