سٹی نیوز نیٹ ورک کے روح رواں اور سٹی فورٹی ٹو، 24 نیوز سمیت کئی چینلز کے مالک نے ایک اور قابل تقلید عمل کیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اپنے ایک مرحوم ورکر کی فیملی کے لئے کچھ اچھے فیصلے کئے ہیں۔۔پپو کے مطابق محسن نقوی نے مرحوم حنیف عاصم کی فیملی اور پانچ بچوں کے اخراجات، گھر کے کرایہ اور تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے جب کہ گھر کے اخراجات کیلئے فکس رقم دینے اور بڑے بچے کو نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کا یہ عمل دیگر چینلز مالکان کے لئے واضح پیغام ہے کہ وہ بھی اپنے کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کا خیال رکھیں ساتھ ہی پپو نے محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ انہوں نے عید سے قبل جن ورکرز کو نوکریوں سےنکالنے کے نوٹس جاری کئے ہیں انہیں فوری واپس لیا جائے۔۔
Facebook Comments