khatoon sahafi ke ehel khaana keliye 10 lakh ki imdad ka aelan

محسن بیگ کی گرفتاری افسوسناک قرار۔۔

پاکستان  فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے اسلام آباد میں ایف آئی اے۔ پولیس اور آن لائن نیوز ایجنسی کے مالک محسن بیگ کے درمیان پیش آنے والے واقع کو انتہائی افسوسناک  قرار دیا ہے۔ پی ایف یوجے کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے ملک میں آزادی اظہار رائے  اور صحافیوں کے حقوق کے ساتھ ساتھ  پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ملک کے آئین اور قانون پر مکمل یقین رکھتی ہے اور چاہتی ہے کہ آئین و قانون پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے محسن بیگ کی گرفتاری سے قبل اگر مقامی صحافتی تنظیموں اور پی ایف یو جےکو اعتماد میں لے لیتی تو بہتر ہوتا کیوں کہ یہ پی ایف یوجے کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے۔دوسری جانب پی ایف یوجے پولیس اور ایف آئی اے اہلکاروں پر تشدد اور فائرنگ کرنے کے عمل کو لاقانونیت کی نظر سے دیکھتی ہے اگر محسن بیگ یا ان کا بیٹا یہ سمجھتے تھے کہ ان کے ساتھ کوئی غیرقانونی  اقدام کیا جارہا ہے تو اس کے لیے ملک کی عدالتیں موجود ہیں جو آزادانہ طور پر اپنے فیصلے کررہی ہیں کسی صحافی یا عام شہری کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا حق نہیں نہ کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو ایسا عمل کرنا چاہیے۔ پی ایف یوجے کے صدر جی ایم جمالی اور سیکریٹری جنرل رانا محمد عظیم نے وفاقی وزارت داخلہ۔ وزیر اطلاعات اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محسن بیگ کے خلاف مقدمہ ۔گرفتاری اور وہاں پیش آنے والے واقع پر پی ایف یوجے کو آگاہ کرے اور اس بات کو یقینی بنانے  کہ دوران حراست ان پر تشدد نہ ہو۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں