سندھ ہائی کورٹ نے محسن بیگ کے خلاف بینک اکاؤنٹس کی بحالی سے متعلق درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں بینچ کے روبرو صحافی محسن بیگ کی ایف آئی اے انکوائری کے خلاف اور بینک اکاؤنٹس کی بحالی سے متعلق محسن بیگ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل عرفان میمن نے کہا کہ مقدمے کا تفتیشی افسر کراچی سے باہر ہے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ کیا محسن بیگ پر درج مقدمہ ختم کرنا چاہ رہے ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق محسن بیگ پر درج مقدمہ ختم کردیا گیا دستخط ہونا باقی ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ یہ کیا بات ہوئی، تفتیشی افسر کی عید ختم نہیں ہوئی۔عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ کیا آپ انکوائری بند کر رہے ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ مقدمہ بند کرنے سے متعلق حتمی بات تو نہیں کرسکتا مگر صرف ڈائریکٹر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔ لطیف کھوسہ نے کہا کہ مراد سعید کی شکایت ختم ہوچکی۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)