135

پاکستانی ڈراموں میں بیڈرومز سین کے دکھائے جانے کا امکان۔۔۔

اداکارہ اور میزبان مشی خان نے ٹیلی ویژن ڈراموں میں بولڈ مناظر کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاندانی تفریح کے نام پر نشر کیے جانے والے ڈراموں کا انداز تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، جس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔ مشی خان نےحال ہی میں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے پاکستانی ڈراموں کے بدلتے ہوئے مواد پر اپنے تحفظات بیان کیے۔اپنی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ فلموں، ڈراموں، اسٹیج شوز اور سوشل میڈیا کے ذریعے غیر مناسب مواد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ان کے مطابق بھارتی فلموں اور گانوں میں بھی اس رجحان میں اضافہ ہوا ہے، لیکن اب پاکستانی ڈرامے بھی اسی سمت بڑھتے دکھائی دے رہے ہیں، جو ان کے نزدیک تشویش کا باعث ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں میں اب میاں بیوی کے درمیان گلے ملنے جیسے مناظر معمول بنتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو مستقبل میں بیڈروم سینز یا بوس و کنار جیسے مناظر بھی ڈراموں کا حصہ بن سکتے ہیں، مگر اس حوالے سے سنجیدہ بحث کم دکھائی دیتی ہے۔مشی خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی ڈرامے عام طور پر گھروں میں پورے خاندان اور بچوں کے ساتھ دیکھے جاتے ہیں، اس لیے ان کے مواد کی نوعیت دیگر ذرائع ابلاغ سے مختلف ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق ڈراموں میں ایسے مناظر شامل کیے جا رہے ہیں جو ماضی میں عام نہیں تھے، اور اس تبدیلی پر توجہ دینا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں