Mirza Waseem Baig funeral

گجرات میں قتل ہونے والا صحافی سپردخاک۔۔

تیس اگست کی رات  سرائے عالمگیر ضلع گجرات کے سینئر صحافی اور نجی ٹی وی چینل سے منسلک مرز اوسیم بیگ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا، سابق ایم پی اے ملک حنیف اعوان، ایم پی اے چوہدری ارشد کے علاوہ ملک کے مختلف نجی ٹی وی چینلز اور پنجاب کے مختلف پریس کلب کے صدور و عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر پورا گاؤں امڈ آیا ،خواتین اپنے گھروں کی چھتوں پر ماتم کرتی ہوئی نظر آئیں جبکہ ہر آنکھ اشکبار تھی، پولیس کی طرف سے کسی اعلی آفیسر نے جنازہ میں شرکت نہیں کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ مقتول کو  نامعلوم مسلح افراد نے گھر سے باہر بلا کر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور انہیں 6گولیاں لگیں۔ بعد ازاں اس وقوعہ کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سید توصیف حیدر ڈی پی او گجرات بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے مقتول کے ورثا اور اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا کہ تین یوم کے دوران ملزمان کو گرفتار کر لیا جائیگا ۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں