mir shakeel ka fard jurm se inkaar

میرشکیل کی رہائی، میڈیا مالکان کی مبارکبادیں۔۔

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) اور کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)نے 8؍ ماہ بعد سپریم کورٹ سے ضمانت پر رہائی ملنے پر جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو مبارکباد پیش کی ہے ۔ اے پی این ایس کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے کہا کہ انصاف کا بول بالا ہوا ہے اور سپریم کورٹ نے میر شکیل الرحمٰن کو ضمانت پر رہائی دیدی ہے ، میر شکیل الرحمٰن کو نجی اراضی کے 34سال پرانے معاملے میں الزامات لگا کر نیب کی جانب سے 8ماہ تک قید میں رکھا گیا ۔ ان کی گرفتاری اور طویل قید آزاد میڈیا کو دبانے کی ایک کوشش تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کے ایکشن پر میڈیا اور انسانی حقوق تنظیموں کی جانب سے احتجاج قابل ستائش ہے ۔ اے پی این ایس نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آزادی صحافت تحفظ کیاجائے گا اور میڈیا کی آزادی کیخلاف اقدامات کی مزاحمت کی جائے گی۔ ادھر سی پی این ای کے صدر عارف نظامی نے سپریم کورٹ کی جانب سے جنگ جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی ضمانت پر رہائی کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور ایڈیٹروں کو بے بنیاد الزامات میں گرفتاری اور قید کرنا قابل مذمت اقدامات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر قسم کے دباؤ سے آزاد میڈیا ہی ملک کی جمہوری، معاشی اور سماجی نشو نما کے لئے راہ ہموار کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس قسم کے اقدامات نہیں دہرائے جائیں گے۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں