لاہور ہائیکورٹ نے جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی درخواست ضمانت میں نیب کی جانب سے دائر کردہ نجی اراضی کی الاٹمنٹ کی بنیاد پر احتساب عدالت میں دائر ریفرنس کو درخواست ضمانت میں ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست منظور کر تے ہوئے ریفرنس کی کاپی مرکزی کیس کا حصہ بنانے کا حکم دے دیا۔جسٹس سردار احمد نعیم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل بنچ نے میرشکیل الرحمٰن کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔انھوں نے عدالت کو بتایا کہ 34سال قبل خریدی گئی نجی اراضی کی الاٹمنٹ کے الزامات میں نیب نے احتساب عدالت میں درخواست گزار کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا ہے۔میر شکیل الرحمٰن کی ضمانت کی درخواست جو 7جولائی کو سماعت کیلئے فکس ہے، میں دلائل دینے کیلئے ریفرنس کی دستاویزات مدد گار ہو سکتی ہیں۔

Facebook Comments
