mir shakeel ka fard jurm se inkaar

میرشکیل کے خلاف غیرقانونی پلاٹس ریفرنس دائر۔۔

لاہور کی  احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے غیر قانونی پلاٹس ریفرنس کردیا جس میں میاں نواز شریف ، میر شکیل الرحمان ،سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض اور میاں بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج اسد علی نے جواب جمع کرانے کے لیے 29 جون کے لیے نوٹس جاری کردیے۔نواز شریف اور میر شکیل الرحمان کے خلاف ریفرنس 14 کروڑ 35 لاکھ مالیت کا دائر کیا گیا ہے جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ ریفرنس میں 21 گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔دریں اثنا روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق نیب نے جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر اِنچیف میر شکیل الرحمٰن کے خلاف پرائیوٹ پراپرٹی کی خریداری کے معاملے پر ریفرنس دائر کر دیا۔  نیب نے یہ ریفرنس 34 سال پہلے نجی زمین کے مالک سے کیے گئے سودے پر دائر کیا ہے، یہ زمین 34 پہلے ایل ڈی اے کے اُس وقت کے قوانین اور ضابطوں کے تحت اور مجاز حکام کی باضابطہ منظوری کے بعد طے شدہ ایگزیمپشن پالیسی کے تحت الاٹ کی گئی تھی۔تمام ادائیگیاں اسی طرح طے شدہ نرخوں کے تحت ہوئیں جیسے کسی بھی اور الاٹی کو کرنا ہوتی تھیں، سارے عمل میں کہیں قانون نہیں توڑا گیا اور قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا۔میاں نواز شریف کو اس ریفرنس میں بطور وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا گیا ہے، جبکہ سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض اور میاں بشیر احمد کو بھی ریفرنس میں نامزد کیا گیا، نیب عدالت 29 جون کو ابتدائی سماعت کرے گی۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج نے فاضل جج اسد علی کو سماعت کا اختیار دے دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں