mir shakeel ka fard jurm se inkaar

میرشکیل کا مزید 2 ہفتے کا جوڈیشل ریمانڈ۔۔

احتساب عدالت لاہور نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5اگست تک توسیع کر دی،جنگ جیو کے ایڈیٹرانچیف کوروناایس اوپیزکے تحت نیب عدالت پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت کیلئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور سابق ڈائریکٹر لینڈ میاں بشیر احمد کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ گزشہ روز احتساب عدالت کے جج اسد علی نے میر شکیل الرحمن کیخلاف دائر پراپرٹی کے لین دین کے ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ تمام ملزم حاضر ہیں ؟ جس پر نیب پراسکیوٹر حارث قریشی نے کہا کہ میرشکیل الرحمٰن زیر حراست ہیں اور میاں نواز بیرون ملک ہیں ،نیب پراسکیوٹر نےبتایا کہ ہمایوں فیض رسول اور میاں بشیر احمد زیر حراست نہیں ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کو کیوں پیش نہیں کیا گیا، جس پر میر شکیل الرحمٰن کے وکیل نے بتایا کہ کورونا ایس او پیز کےتحت 31 جولائی تک زیر حراست ملزموں کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا، احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر3 ملزمان کو ذاتی حیثیت سے طلب کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 5 اگست تک ملتوی کردی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں