majid nizami se mir shakeel ul rehman tak

میرشکیل کا اگلے ماہ تک جوڈیشل ریمانڈ۔۔

احتساب عدالت لاہور نے جنگ گروپ کےایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کےخلاف نجی پراپرٹی کی خریداری کے ریفرنس میں ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں ستمبر تک توسیع کر دی ۔نیب کی طرف سےسپیشل پراسیکیوٹر حارث قریشی پیش ہوئے. عدالت نے ہمایوں فیض رسول کی جانب سے ایک روز کے لئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر بشیر احمد عدالت میں پیش ہوئے ۔واضح رہے میر شکیل الرحمٰن پرائیویٹ پراپرٹی کے 34سال پرانے کیس میں 160 روز سے قید میں ہیں۔ میر شکیل الرحمٰن نے 1986 میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 54 کنال پرائیویٹ پراپرٹی خریدی، اس خریداری کے حوالے سےقومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں 5 مارچ کو طلب کیا، میرشکیل الرحمٰن نے اراضی کی تمام دستاویزات پیش کیں اور اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں