mir shakeel ka fard jurm se inkaar

میرشکیل کیمپ جیل سے رہا ہوگئے۔۔

روزنامہ جنگ اورجیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو گزشتہ روز کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ۔ وہ 240 دن سے زیادہ بغیر ٹرائل کے قید رہے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے میر شکیل الرحمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جس پر احتساب عدالت نے رہا ئی کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔میرشکیل الرحمان کو پرائیویٹ پراپرٹی کے معاملے پر نیب نے گرفتار کیا تھا۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے ایک کروڑ روپے کےوارنٹی بانڈزکےساتھ مچلکے جمع کرانے پر انہیں رہا کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ۔ احتساب عدالت کی روبکار پر انہیں رہا کردیا گیا۔ ان کی رہائی پر مختلف مکاتب فکر کے افراد نےمیر شکیل الرحمان کو مبارک باد پیش کی اورپھول نچھاور کیے ۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں