سوشل میڈیا کی معروف کمپنی میٹا نے آسٹریلیا میں 7 لاکھ 56 ہزار سے زائد فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس بند کر دیے ہیں۔ یہ اکاؤنٹس 16 سال سے کم عمر بچوں کے تھے۔ کمپنی کے مطابق یہ قدم اُس قانون کی پاسداری کے لیے اٹھایا گیا ہے جس کے تحت کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔رائٹرز کے مطابق میٹا کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال دسمبر سے اِس سال جون کے درمیان انسٹاگرام کے 4 لاکھ 62 ہزار اور فیس بک کے 2 لاکھ 94 ہزار مشکوک اکاؤنٹس کو معطل کیا گیا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ان اکاؤنٹس کی نشان دہی کے لیے اے آئی کی مدد لے رہی ہے۔ اس نظام کے ذریعے صارف کے پروفائل اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے، جیسے کہ سالگرہ کے مبارکباد والے پیغامات یا اسکول کی کلاسوں کا ذکر، تاکہ عمر کا اندازہ لگایا جا سکے۔ میٹا کا کہنا ہے کہ وہ بچوں کے لیے انٹرنیٹ کو محفوظ اور ان کی عمر کے مطابق بنانے کے سرکاری مقصد سے متفق ہے اور قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہی ہے۔
34
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل