پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ جنت مرزا نے فیس بُک پر اُن کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کی اپیل کردی۔حال ہی میں جنت مرزا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوریز شیئر کیں جن میں اُنہوں نے اپنے نام سے منسوب جعلی فیس بُک اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔جنت مرزا کی جانب سے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے نام سے بنایا گیا فیس بُک اکاؤنٹ تصدیق شدہ ہے جبکہ اُس اکاؤنٹ کو 48 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کیا ہوا ہے۔ٹک ٹاک اسٹار نے اپنی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’فیس بُک پر موجود یہ میرا اکاؤنٹ نہیں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ’نقالی ایک جرم ہے، براہِ کرم اس جعلی اکاؤنٹ کو رپورٹ کریں۔

Facebook Comments