344

مہوش حیات کا نیا تنازع کھڑاہوگیا

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز دینے کے اعلان کے بعد سے انہیں تنقید کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے تاہم ایک ویب سائٹ کے تنقیدی آرٹیکل پر مہوش حیات پھٹ پڑیں اور قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دی تو عامر لیاقت بھی چپ نہ رہ سکے اور مہوش حیات پر برس پڑے ۔تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہوش حیات نے ویب سائٹ کو جواب دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آ پ لوگ اس طرح اپنے ملک کے فنکاروں کی کردار کشی کرکے ان کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہیں، یہ حرکت ہتک عزت کے ذمرے میں آتی ہے،اس آرٹیکل کو ختم کر کے ،معافی مانگی جائے ورنہ قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔اس ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ایم این اے  عامر لیاقت نے مہوش حیات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہو ئے آئینہ دکھا دیا۔ عامر لیاقت نے لکھا کہ کیوں نہ میں آپ کی فلم لوڈ ویڈنگ پر مقدمہ درج کردوں جس کی تمام کہانی میرے ارد گرد گھومتی رہی، میرا مذاق اڑایا گیا اور بغیر اجازت میرے کردار کو منفی انداز میں پیش کیا گیا، بطور فنکار نہ صرف آپ نے اس فلم میں کام کیا بلکہ اس تمام بکواس کو روکنے میں بھی ناکام رہیں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں