اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جس نے بغیر تصدیق کیے ان میں کووڈ 19 مثبت آنے کی افواہ پھیلائی تھی۔گزشتہ روز ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ٹوئٹر اکاؤنٹس سے مہوش حیات کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے مہوش حیات کے لیے دعا کی درخواست بھی کی تھی۔۔ مہوش حیات نے اپنے ٹوئیٹ میں نہ صرف کورونا ہونے کی تردید کی بلکہ بغیر تصدیق کئے خبر شیئر کرنے پر بھڑک اتھیں اور کہا کہ میرے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ امیدکرتی ہوں ہمارا میڈیا زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور اس طرح کی خبریں شیئر کرنے سے پہلے حقائق کو جانچ لے۔۔انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا لائکس اور فالوررز بڑھانے کے لئے کچھ بھی پوسٹ کرنے کے بجائے ذمہداروں کو مجھے فون کرنا چاہیئے تھا اور اس خبر کی تصدیق کرنی چاہیئے تھی اس طرح کی خبروں سے فیملی اور دوستوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔۔
1
مہوش حیات میڈیا پر برس پڑیں۔۔
Facebook Comments
