mehfil theater lahore Ban By Nida Shah

بے ہودہ ڈانس پر معروف تھیٹرسیل ۔۔۔

ضلعی انتظامیہ لاہور نے معروف ڈانسر ندا چوہدری کے بےہودہ ڈانس پرلاہور کے مشہور  محفل تھیٹر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسُے سیل کردیا ہے،تھیٹر انتظامیہ پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو  شکایت موصول ہوئی کہ محفل تھیٹر میں سٹیج ڈرامےکےدوران قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کی جارہی ہے،انتظامیہ نے جب تحقیق کی تو ڈرامہ ’یہ میرا دل ہے‘ میں معروف ڈانسر ندا چوہدری نےانتہائی بیہودہ ڈانس کیا تھا جس پر اے سی شالیمار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے محفل تھیٹر کو سیل کردیا ہے جبکہ تھیٹر انتظامیہ سے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ نے جواب طلبی بھی کی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی تھیٹر کو قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دے گی اور جو بھی ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں