bol ki nayi intezamia ka naya lollipop

مہنگائی کی وجہ سے بول کا پرڈیوسر مستعفی۔۔

بول نیوز کا پرڈیوسر مہنگائی کی وجہ سے مستعفی ہوگیا۔۔تفصیلات کے مطابق بول نیوز کراچی ہیڈآفس میں پروگرامنگ ڈپارٹمنٹ سے وابستہ این ایل ای پرڈیوسر نے جمعہ کے روز ڈیوٹی پر آتے ہی اچانک استعفا دے دیا۔۔ استعفے میں جو وجوہات  لکھی گئیں وہ پڑھ کر ہر شخص خون کے آنسو رونے لگا، سخت گرمی میں نارتھ کراچی کا رہائشی پٹرول مہنگا ہونے کے بعد آفس پہنچا اور کچھ دیر سوچوں میں گم ہونے کے بعد فوری استعفیٰ دے دیا جس میں لکھا گیا کہ 2016 سے بول کا ملازم ہوں مگر اب تک 40ہزار روپے پر کام کر رہا ہوں۔۔ ادارے کی انتظامیہ کے رویہ کی وجہ سے  دل برداشتہ ہوکر استعفیٰ دے رہا ہوں،کچھ مخصوص لوگوں کی تنخواہوں میں خاموشی سے اضافہ کردیا گیا مگر میری تنخوا میں ایک روپے کا اضافہ بھی نہیں کیا گیا جس کے باعث آج ہی استعفیٰ دے رہا ہوں، زرائع کے مطابق بول نیوز میں بہت سے ایسے ملازم ہیں جن کی تنخواہوں میں کبھی اضافہ نہیں ہوا ،وہ بھی شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں پٹرول ،گھی ،تیل سب مہنگا ہوگیا ہے، مگر تنخواہیں وہیں کی وہیں ہیں ،تنخواہیں بڑھانا تو دور کی بات وقت پر ادا بھی نہیں کی جارہی ہیں،موٹرسائیکل کا سفر بھی مہنگے پٹرول کے باعث مشکل ترین ہوگیا ہے۔۔پپو کا کہنا ہے کہ   اس بدترین رویہ کی وجہ سے بول نیوز کے بہت سے ملازم استعفیٰ دے کر بول کو جلد  چھوڑنے کے خواہشمند ہیں۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں