273

گلوکارہ کے خلاف جعلسازی کی درخواست

معروف گلوکار علی ظفر کے وکیل بیرسٹر حسن نیازی نے کہاہے کہ علی ظفر نے گلوکارہ میشاشفیع کیخلاف کریمنل کارروائی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشاشفیع نے اپنے خلاف دعوے کے جواب میں جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔تفصیلات کے مطابق حسن نیازی اپنے ٹویٹ میں کہناتھا کہ اس جرم کی سزا دس سال قید ہے ، علی ظفر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتک عزت کیس میں میشا شفیع نے اپنے دفاع میں جو کاغذات جمع کروائے ہیں جو جعلی ہیں ۔حسن نیاز ی کی جانب سے درخواست کا ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ تقریبا ایک سال ہو گیا ہے اور دوسری پارٹی کی جانب سے مسلسل تاخیر حربے اپنا کر عدالت کا قیمتی وقت ضائع کیا جارہا ہے ،اور آج بھی سماعت کے دوران ایسا ہی ہوا ، حیران کن طور پر آج عدالت میں استدعا کی گئی کہ میشا شفیع ملک سے باہر ہیں لیکن دوسری جانب سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ” عورت مارچ “ میں شریک ہیں ۔

 

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں