ghalaat angrezi bolne par meera 10 saaaal keliye bartania na jaa saki 93

میرا کا ملازمہ پر تشدد کیس دو ماہ پرانا نکلا۔۔۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ میرا اور گھریلو ملازمہ کے درمیان مبینہ جھگڑے کے معاملے میں ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وائرل ویڈیو جون 2026 کی ہے ، واقعے کی پولیس نے مکمل انکوائر کی ۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناتھا کہ اداکارہ میرا اورگھریلو ملازمہ کو طلب کرکے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی گئی، گھریلو ملازمہ نے معاملہ باہمی رضامندی سے حل ہونے کی تصدیق کی تھی، ملازمہ نے اداکارہ کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا بھی بیان بھی ریکارڈ کرایا، ملازمہ کا تحریری معاہدہ اور ویڈیو بیان کو پولیس ریکارڈ کاحصہ بنا لیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق اداکارہ میرا نے ملازمہ کے خلاف سامان لے جانےکی درخواست پولیس کو دی تھی، ملازمہ کی جانب سےواپس کی گئی اشیاء کے بعد اداکارہ نے اپنی درخواست بھی واپس لے لی، پولیس انکوائری میں دونوں فریقین کے درمیان معاملہ طے پانے کی تصدیق ہوئی، ملازمہ نے واضح طور پر اداکارہ میرا کے خلاف کارروائی نہ کرنےکا مؤقف اختیار کیا۔ قبل ازیں لاہور میں اداکارہ میرا کی جانب سے ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانےکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی، فوٹیج میں اداکارہ میراکوگھر کےمرکزی دروازے پرملازمہ کو مبینہ طور پر دھکے اور تھپڑمارتےدیکھا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں