معروف سینئر اداکارہ میرا کے “میلوڈرامیٹک” ٹک ٹاک ویڈیو پرصارفین کی جانب سے ایک بار پھر تنقید کی جارہی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا 90 کی دہائی سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ اداکارہ کے مداح انکی خوداعتمادی کے باعث پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جو بڑی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ ڈرامائی انداز میں، چہرے پر مکمل تاثرات کے ساتھ کہتی ہیں کہ “وہ زندگی میں تین چیزیں ‘جھوٹ، فریب اور دھوکہ’ برداشت نہیں کرسکتیں۔مداح اس ویڈیو میں ان کی ڈرامائی اوور ایکٹنگ سے خوب محظوظ ہوئے”۔ اداکارہ کے خیال میں دھوکہ دینا اور چیٹنگ کرنا دونوں ایک ہی ہے اور یہ تمام خوبیاں ان میں موجود ہیں۔ایک مداح نے لکھا کہ “اگر ہمیں دھوکہ دہی کا سامنا ہو تو ہمیں کیا کرنا چاہئے کیونکہ آپ نے صرف الفاظ کہے ان پر رائے نہیں دی”۔ایک اور مداح نے کہا کہ “دیکھو کون اخلاقیات کا سبق دے رہا ہے جو خود جعلی شادیوں اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے”۔

