Media Workers Youm E Siyah Ahtijaj or Muzahire

میڈیا ورکرزکایوم سیاہ، احتجاج اور مظاہرے۔۔

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کی کال پر کراچی یونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام یومِ سیاہ منایا گیا،کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں حکومت کے خلاف شديد نعرے بازی کی گئی،مظاہرے میں کےیوجے کے سب دھڑوں،اپینک کے علاوه وکلاء مزدور اور سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر حکومت کی جانب سے میڈیا انڈسٹری کیخلاف لگائی جانیوالی پابندیوں اور تنخواہوں کی عدم فراہمی کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی،اس موقع پرجبری برطرفیوں تنخواہوں کی اداہیگیوں میں تاخیری حربے ًً نامنظور ً نامنظور ً آزاری صحافت پر حملہ قبول نہیں ً کے نعرے لگاۓ گئے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی نے کہا کہ آج ملک بھر میں صحافی برادری میڈیا کی آزاری اور جبری برطرفیوں کیخلاف سراپا احتجاج ہے انھوں نے مزید کہا کہ صحافیوں نےہردور میں آزاری صحافت کی جنگ لڑی ہے اور اس کیلئے لازوال قربانیاں بھی دی ہیں آج میڈیا سے وابستہ افراد کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیاگیا ہے جو کسی بھی صورت قبول نہیں انہوں ے کہا کہ ہر محاذ پر جابر حکمرانوں اور غاصب میڈیا مالکان کا مقابلہ کیا جائے گا کےیوجے کے صدر اشرف خان نے کہا کہ قلم کی طاقت تاریخ بدل کر رکھ دیتی ہے حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے ہونگے کےیوجے کے جنرل سیکرٹری احمد خان ملک نے کہا کہ پی ایف یو جے کی کال پر آج ملک بھر میں یومِ سیاہ اس بات کا متقاضی ہے کہ میڈیا کی آزاری سلب کرنے والوں کا ہر سطح پر مقابلہ کیاجاۓ کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں میڈیا کے خلاف ہونےوالی سازشیوں کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں گے کےیوجے دستور کے جنرل سیکرٹری عارف خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں سے اچھائی کی کوئی امید نہیں آزاری صحافت پر قدغن کسی صورت قبول نہیں اپینک کے سیکرٹری جنرل عبید احمد نے کہا کہ میڈیا ورکرز آج جس کرب سے گزر رہے ہیں اس سے ہمارے حکمرانوں اور میڈیا مالکان کو شرم آنی چاہیئے کراچی بار کے جنرل سیکرٹری عامر سلیم ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدلیہ کی آزاری کیلئے کلیدی رول ادا کیا تھا آج صحافت کی آزاری کا معاملہ ہے کراچی بار صحافیوں کی جدوجہد میں آپ کے ساتھ کھڑی ہے سنئیر صحافی خورشید تنویر نے کہا کہ ظالم حکمران اور ان کے حواری اپنی مذموم سازشیں بندکریں میڈیا کی آزاری کا علم ہمیشہ بلند رکھیں گے سنیئر صحافی جاوید اصغر چودھری نے کہا کہ یومِ سیاہ پر تمام صحافتی تنظیموں کا اتحاد ہماری جدوجہد کو دوام  بخشے گا مزدور رہنما لیاقت ساہی نے کہا کہ میڈیا کی آزاری کی جنگ میں ملک بھر کے مزدور صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی نے کہا ماضی کی طرح ملک بھر محنت کش صحافیوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں پائلر کے کرامت علی نے کہا میڈیا سے وابستہ محنت کش اپنے اتحاد سے آمرانہ سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن احتجاجی مظاہرے سے سنیئر صحافی افضل بلوچ سول سوسائٹی کی سرگرم کارکن زہرہ خان نے بھی خطاب کیا۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں