wzir e ittelat punjab ki sahafion se dhamki aamez rawaiyye ki muzammat

میڈیا ورکرزمعاشی تحفظ کیلئے عدلیہ سے رجوع کریں، سینئر وکلا۔۔

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو اپنےمعاشی حقوق کے تحفظ کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا سلسلہ بھی شروع کرنا ہوگا۔کوئی مالک کسی میڈیا ادارے کو اچانک بند نہیں کر سکتا۔ اور نہ ہی کسی ورکر کے تنخواہ میں کٹوتی کی جا سکتی ہے۔حکومت کی ذمہ داری ہے کہ صحافیوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے لیبر کورٹ۔ آئی ٹی این ای  اور سول کورٹ پر مشتمل مختلف عدالتی پلیٹ فارم کی بجائے ایک عدالت بنا دے جہاں صحافیوں کی ویج ایوراڈ سمیت تمام مسائل پر شنوائی ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار سینئر وکلاء ندیم زمان قریشی اور شعیب سلیم نے لاہور پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  مشاورتی اجلاس کا انعقاد پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے کیا تھا ۔تقریب کے آغاز میں پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ آج کے مشاورتی اجلاس کا مقصد صحافیوں میں ان کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے شعور پیدا کرنا اور انہیں ان کے حقوق بتانا ہے ۔اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر وکیل ندیم زمان قریشی اور شعیب سلیم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی میڈیا مالک کسی ادارے کو بند نہیں کر سکتا ۔میڈیا ورکرز اگر اپنے حق اور اپنی نوکری کے تحفظ کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں تو انہیں ضرور ریلیف ملے گا۔انہوں نے روزنامہ دن سمیت دیگر بند کیے جانے والے ادروں کی بندش کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ اگر ایسے بند ہونے والے ادروں کے میڈیا ورکرز عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے تو انہیں ضرور انصاف ملتا اور ان کی نوکری کا تحفظ بھی ممکن ہوتا۔انہوں نے ریڈیو پاکستان سے  ورکرز کی برخاستگی کے خلاف وہاں کے ورکرز کو قانونی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا ۔اس موقع پر پی یو جے کی قیادت نے صحافیوں سے اپیل کی وہ اپنی تنخواہوں میں کٹوتیوں اور بر وقت ادائیگی کو یقینی بنانے کے لئے کھڑے ہوجائیں پی یو جے ان کے حق کے تحفظ کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہے اور وکلاء پینل اس حوالے سے ان کی مکمل رہنمائی کرئے گا۔اجلاس میں پی ایف یو جے کے مرکزی خزانچی ذوالفقار علی مہتو۔ سینئر جرنلسٹس اور سابق صدر پی یوجے دین محمد درد۔ پی پی یو جے کے جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن۔ خزانچی بدر ظہور چشتی۔ پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے سیکرٹری شہزاد ملک۔ممبر ایگزیکٹو کونسل جمال احمدسمیت ریڈیو پاکستان لاہور اسٹیشن سے ریحانہ سیلہری ۔دن نیوز سے جواد حسن گل ۔ فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن لاہور کے جنرل سیکرٹری پرویز الطاف۔احسان احمد ۔حسنین احمد۔ سینئر جرنلسٹس شکیلہ فاطمہ۔ذوہب حسن ۔سمیت میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

انسٹاگرام  اب فیس بک جیسا فیچر متعارف کرائے گا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں