akhbar par muqadma azadi rae par hamla hai

میڈیاورکرز میں کورونا کے پھیلاؤ پر کے پی سی کاہنگامی اجلاس۔۔

کراچی پریس کلب کا ہنگامی اجلاس گزشتہ روزصدر کراچی پریس کلب امتیاز خان فاران کی زیر صدارت منعقد ہوا،اجلاس میں میڈیا ورکرز میں کورونا کے پھیلائو پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں گورننگ باڈی نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیاکہ وہ کورونا سے متاثرہ میڈیاورکرز کے لیے خصوصی اقدامات کریں۔ اس وقت میڈیا انڈسٹری کو بدترین صورتحال کا سامنا ہے ، اس لیے میڈیا ورکرز کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیئے جائیں۔(اجلاس میں محسوس کیا گیا کہ مالی بحران کے باعث میڈیاورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتی اور دیگر سہولیات کے ختم ہونے پر میڈیاورکرز پہلے ہی مشکلات سے دوچار ہیں)۔فیلڈ میں کا م کرنے والے ورکرز کے لیے پی پی کٹ سمیت دیگر احتیاطی سامان کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔وفاقی وصوبائی حکومتوں کی جانب سے میڈیا ورکرز کو ہیلتھ کا رڈز کے اجراء نہ ہونے پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس موقع پر مطالبہ کیا گیاکہ وفاقی وصوبائی حکومتیں اپنے کئے ہوئے وعدے پورے کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں