کراچی یونین آف جرنسلٹس نے تمام میڈیا ہائوسز سے مطالبہ کیا ہے کہ عید سے قبل تمام ملازمین کو تنخواہیں اور بقایاجات ادا کی جائیں۔ کے یو جے کے صدر حسن عباس اور جنرل سیکرٹری عاجز جمالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ سندھ حکومت نے چینلز اور اخبارات کے مالکان کو اشتہارات کے مد میں کروڑوں روپے جاری کیئے ہیں۔ حکومت نے اشتہارات کی ایجنسیوں کو بھی رقوم جاری کی ہیں۔ حالانکہ سندھ حکومت نے کے یو جے کو یقین دلایا تھا کہ جب بھی میڈیا ہائوسز کو پیسے جاری کیئے جائیں کو اس کو صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ساتھ مشروط کیا جائے گا۔ جبکہ حکومت نے صحافیوں کی انجمنوں اور یونینز سے بات کیئے بغیر مالکان کو رقم جاری کردی ہے تو اب یہ سندھ حکومت کی ذمے داری بنتی ہے کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں اور بقایاجات دلوائی جائیں۔ کے یو جے نے کہا کہ سینکڑوں صحافی کئی ماہ سے اپنی تنخواہوں اور بقایاجات سے محروم ہیں۔ کرونا وائرس کے باوجود کچھ میڈیا ہائوسز نے ورکرز کو ملازمتوں سے برطرف کیا اور کچھ میڈیا ہائوس گذشتہ تین ماہ سے ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کر رہے۔ کے یو جے نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ۔ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام تر صورتحال کا سنجیدگی کے ساتھ نوٹس لیا جائے اور عید سے قبل تمام صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہیں ادا کروائی جائیں۔
میڈیا ورکرز کو عیدسے قبل تنخواہیں دینے کا مطالبہ۔۔
Facebook Comments
