عظمی بخاری کی جعلی وڈیوکیس،ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ۔۔

میڈیا ورکرز کی تنخواہیں، چینل مالکان سے بیان حلفی طلب۔۔۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نےٹی وی چینلز پر اشتہار چلوانے کے باوجود پنجاب حکومت کی جانب سے پیسوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کے خلاف کیس میں سیکرٹری اطلاعات پنجاب انور جہانگیر کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا، عدالت نے پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن سے تمام صحافیوں اور کارکنوں کی تنخواہوں سے متعلق چینلز سے آئندہ سماعت پر بیان حلفی طلب کرلیا ، چیف جسٹس نے متنبہ کیا کہ بہتر ہوگاکہ سیکرٹری انفارمیشن آئندہ سماعت پر چینلز مالکان کو ادائیگیاں کرکے پیش ہوں، عدم ادائیگی پر سیکرٹری انفارمیشن پنجاب نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہیں،درخواست دہندہ نے موقف اختیار کیا کہ آگے روزے اور پھر عید آرہی ہے صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ناقابل برادشت ہے،صحافیوں کے بچوں کو بھوکا نہ ماریں، وکیل پی بی اے جام آصف ایڈووکیٹ نےعدالت کو آگاہ کیاپنجاب حکومت نے 43کروڑ20لاکھ روپے ادا کرنے ہیں ،پنجاب حکومت پیسوں کی ادائیگی کرے تو فوری صحافیوں کو ادائیگی کردیں گے، سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ یہ بات درست ہے کہ پنجاب حکومت کے مختلف اداروں نے چینلز مالکان کے پیسے دینے ہیں،پیسوں کی ادائیگی کے لیے مہلت دی جائے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے ریمارکس دئیے ہیں کہ وہ صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔۔چیف جسٹس نے کہا کہ تمام چینلز مالکان آئندہ سماعت پر صحافیوں اور ورکروں کی تنخواہوں کی ادائیگیوں کے بیان حلفی جمع کر ائیں۔آگے روزے اور پھر عید آرہی ہے صحافیوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ناقابل برداشت ہے چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ صحافیوں کے بچوں کو بھوکا نہ ماریں۔وکیل پی بی اے نے صحافیوں کے بقایا جات ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔جیف جسٹس ہائیکورٹ نے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں