وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں میڈیا بحران کا شکار ہے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں اظہار خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ آج ہی میڈیا نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں میڈیا کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ میڈیا ہاؤسز کو واجبات عید سے پہلے ایک خاص میکنزم کے تحت ادا کیے جائیں گے۔شبلی فراز نے مزید کہا کہ میکنزم یہ ہوگا کہ میڈیا ورکرز کی تنخواہیں میڈیا کے واجبات کی ادائیگی کے ساتھ ہی ادا ہوجائیں۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ شبلی فراز کو میڈیا انڈسٹری کو بحران سے نکالنا ہوگا اور اُنہیں گمبھیر حالات میں اپنی ذمےداریاں ادا کرنا ہوں گی۔
Facebook Comments
