eid ke bad peca ke khilaf bharpoor tehreek chalane ka faisla

میڈیا ورکرزکیلئے پیکیج کا اعلان کیا جائے، پی ایف یوجے۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے ملک میں صحافتی اداروں کے بڑھتے ہوئے بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکریٹری جنرل ناصر زیدی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میڈیا اداروں کے بحران کا سبب حکومت کی خراب میڈیا پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی اشتہارات سے متعلق پالیسی صحافتی اداروں کی بندش اور ملازمین کی برطرفیوں کا سبب بن رہی ہے۔پی ایف یو جے عہدیداروں نے کہا کہ جان بوجھ کر سرکاری اشتہارات کے نرخوں میں کمی کا مقصد صحافتی اداروں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے صحافتی اداروں کو چھ ارب روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے میڈیا مالکان صحافیوں کو برطرف اور تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کر رہے ہیں۔پی ایف یو جے نے مطالبہ کیا کہ حکومت میڈیا اداروں کو تباہی سے بچانے کیلیے 6 ارب روپے کے واجبات فوری جاری کرے۔پی ایف یو جے عہدیداران نے کہا کہ جب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت آئی ہے تب سے میڈیا انڈسٹری بحران کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا میڈیا سے متعلق جارحانہ رویہ کا مقصد اسے تابع بنانا ہے۔پی ایف یو جے کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے لیے خصوصی ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں