eid ke bad peca ke khilaf bharpoor tehreek chalane ka faisla

میڈیا ورکرزکیلئے پیکیج کا جائزہ لے رہے ہیں، وفاقی سیکرٹری اطلاعات۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی اخبارات کے مسائل میڈیاکارکنوں کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور دیگر امور پر بات چیت کی، اے پی این ایس کے صدر جی ایم جٹ بھی ان کے ہمراہ تھے، پرویز شوکت نےوفاقی سیکرٹری کو باور کرایا کہ علاقائی اخبارات کے ڈیکلیریشن منسوخ کرنے اور ان کو 25فیصد کوٹے سے محروم کرنے کی اطلاعات سے صورتحال خراب ہورہی ہے ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات اکبر درانی نے یقین دلایا کہ جو چھوٹے اخبارات باقاعدگی سے شائع ہو رہےہیں ان کی بندش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جو ڈمی اخبارات ہیں ان کے بارے میں جائزہ لیا جائیگا ،پرویز شوکت نے وفاقی سیکرٹری کو بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم کو جو بےروزگار اخباری اور الیکٹرانک میڈیا ملازمین کے پیکج کےلیے خط لکھا اس پیکج کا فوری طور پر اعلان کیا جائے جس پر سیکرٹری اطلاعات نے کہا اس پر اعلیٰ سطح کمیٹی جائزہ لے رہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں