Media Workers Alert

میڈیا ورکرز فوری توجہ کریں

سپریم کورٹ نے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے کیس کا معاملہ سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کو بھیجتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ میڈیا ورکرز اور صحافی جن کو تین سے چار ماہ تک ریگولر تنخواہیں نہیں ملیں وہ اپنے کلیمز  پریس ایسوسی ایشین آف سپریم کورٹ کی خصوصی کمیٹی کو فی الفور بیان حلفی کے ہمراہ بھیج دیں.سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پریس ایسوسی ایشن نے اس بابت طیب بلوچ صدر پریس ایسوسی ایشین اور سیکٹری اطلاعات بابر انور عباسی پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بنائی ہے جو میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے کلیمز کو سپریم کورٹ کے انسانی حقوق  سیل کے ساتھ مل کر حتمی شکل دے کر سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی تاکہ واجبات اور تنخواہیں بروقت ادا کروائی جاسکیں. تمام صحافیوں کے لیے یہ آخری موقع ہے کہ وہ اپنی تفصیلات بلاخوف و خطر ایک ہفتے میں پریس ایسوسی ایشن کے سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کرائیں، سپریم کورٹ نے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو تحفظ دیتے ہوئے تمام میڈیا مالکان کو اپنے دس جون کے حکم کے ذریعے پانبد کیا ہے کہ کسی بھی ورکر کو تا حکم ثانی نہیں نکالا جاسکے گا، لہذا تمام میڈیا ورکرز اور صحافی حضرات اپنے بقایا جات کی تفصیل پرفارمے اور بیان حلفی کے ہمراہ جمع کرائیں،

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں