سپریم کورٹ نے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے کیس کا معاملہ سپریم کورٹ کے ہیومن رائٹس سیل کو بھیجتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ میڈیا ورکرز اور صحافی جن کو تین سے چار ماہ تک ریگولر تنخواہیں نہیں ملیں وہ اپنے کلیمز پریس ایسوسی ایشین آف سپریم کورٹ کی خصوصی کمیٹی کو فی الفور بیان حلفی کے ہمراہ بھیج دیں.سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پریس ایسوسی ایشن نے اس بابت طیب بلوچ صدر پریس ایسوسی ایشین اور سیکٹری اطلاعات بابر انور عباسی پر مشتمل دو رکنی کمیٹی بنائی ہے جو میڈیا ورکرز اور صحافیوں کے کلیمز کو سپریم کورٹ کے انسانی حقوق سیل کے ساتھ مل کر حتمی شکل دے کر سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی تاکہ واجبات اور تنخواہیں بروقت ادا کروائی جاسکیں. تمام صحافیوں کے لیے یہ آخری موقع ہے کہ وہ اپنی تفصیلات بلاخوف و خطر ایک ہفتے میں پریس ایسوسی ایشن کے سپریم کورٹ کے آفس میں جمع کرائیں، سپریم کورٹ نے میڈیا ورکرز اور صحافیوں کو تحفظ دیتے ہوئے تمام میڈیا مالکان کو اپنے دس جون کے حکم کے ذریعے پانبد کیا ہے کہ کسی بھی ورکر کو تا حکم ثانی نہیں نکالا جاسکے گا، لہذا تمام میڈیا ورکرز اور صحافی حضرات اپنے بقایا جات کی تفصیل پرفارمے اور بیان حلفی کے ہمراہ جمع کرائیں،