میڈیا ٹیموں کے ساتھ اسپتال انتظامیہ کا ناروا سلوک۔۔۔ 14

میڈیا ٹیموں کے ساتھ اسپتال انتظامیہ کا ناروا سلوک۔۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر منظور احمد جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین اور کابینہ کے دیگر ارکان نے اپنے مشترکہ بیان میں یکم اکتوبر کو سینار ہسپتال میں صحافیوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے اور سما ٹی وی کی ٹیم و دیگر کے ساتھ ناروا سلوک اور نامناسب انداز گفتگو کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی صحت سے متعلق آگاہی کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا ٹیمیں دعوت نامہ موصول ہونے پر ہسپتال پہنچے تھے مگر وہاں انتظامیہ کی جانب سے میڈیا کو مدعو نہ کرنے کا دعوی کرتے ہوئے واپس کردیا گیا تاہم اس موقع پر ہسپتال عملے و ذمہ داران کی جانب سے جو رویہ اور انداز گفتگو اپنایا گیا اس سے صحافیوں کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچا جو ناقابل برداشت ہے۔ بی یو جے قیادت نے سینار ہسپتال کی انتظامیہ اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر آگاہی سیمینار کی میڈیا کوریج کیلئے صحافیوں کو مدعو نہیں کیا گیا تھا تو دعوت نامہ کوئٹہ پریس کلب کو کس نے اور کیسے بھیجا اس کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے جبکہ عملے کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ نامناسب برتاو کا نوٹس لیکر آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام یقینی بنایا جائے۔ تحقیقات اور کارروائی نہ ہونے کی صورت میں بی یو جے اپنے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں