nigraan wazir e azam ke akhbaar malikaan ke wafad se mulaqaat 180

میڈیا تنظیموں سے ملاقاتیں جاری رہیں گی، نگراں وزیراعظم۔۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت آزاد ی اظہار پر کامل یقین رکھتی ہے،میڈیا ریاست کا بڑا اور اہم ستون ہے، ذرائع ابلاغ کے جائز مطالبات حل کئے جائیں۔نگران وزیر اعظم نے یہ بات نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات میں کی ۔ملاقات میں اے پی این ایس، سی پی این ای، اخباری صنعت کے مسائل سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔نگران وزیراعظم نے کہا میڈیا تنظیموں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں