balochistan ke sahafi apne huqooq par kabhi samjhota nahi karenge

میڈیاپر بلوچستان اسمبلی کی کوریج پر پابندی۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے صحافیوں کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی کوریج سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے، بی یو جے نے واقعہ میں سرکاری دفاتر کے درمیان کوارڈینیشن نہ ہونے کو بھی قابل تشویش قراردیااورحکام سے واقعہ کا فوری نوٹس لینےکا مطالبہ کیا ہے ، بیان میں اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ میڈیا کو اسمبلی رپورٹنگ سے دور رکھنے میں جو بھی عناصر ملوث ہیں ان کا کردار واضح کیا جائے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور بلوچستان یونین آف جرنلسٹس جمہوری روایات کے پیش نظر صحافیوں کو اجلاس کی کوریج سے روکنے کی کوشش پر متنبہ کرتی ہے کہ اگر دوبارہ ایسا واقعہ رونما ہواتو اس کے خلاف سخت سے سخت احتجاج کریں گے ہم اسمبلی اجلاس کے کارروائی کےبائیکاٹ سمیت دیگر احتجاجی راستہ بھی اختیار کر سکتے ہیں ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں