media samet har shobay mein tarbiyat ahem hai

میڈیا بقایاجات کی ادائیگیوں کا عمل شروع۔۔

وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ کابینہ کی ہدایت کے مطابق مختلف وزارتوں کی جانب سے میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کا عمل جاری ہے اور ہر وزارت کی جانب سے وزارتِ اطلاعات کو رپورٹ بھجوائی جا رہی ہے۔ وزیرِاعظم نے ادائیگیوں میں تاخیر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام وزارتیں اور محکمے میڈیا کے بقایا جات کی فوری ادائیگی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے کابینہ اجلاس میں عمل درآمد رپورٹ دوبارہ پیش کی جائے۔ شبلی فراز نے کہا کہ بعض پروسیجرز کی وجہ سے واجبات کی ادائیگی کا کام آج تک مکمل نہیں ہوسکا تاہم عید کے بعد ا س مسلے کو مکمل طور پر حل کرینگے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں