naye media ke qayam ki taiyyarian

میڈیا مالکان نے صحافی دھرنے کی حمایت کردی۔۔

میڈیا اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف جدو جہد کا اعلان کردیا۔میڈیا اداروں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا جس میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس)، کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے)، ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (امینڈ) کے نمائندوں نے شرکت کی۔میڈیا اداروں نے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کے قیام کی تجویز کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ میڈیا نمائندوں نے قرار دیا کہ حکومت کے زیر انتظام میڈیا پلیٹ فارمز کو کنٹرول کرنے والی اتھارٹی دراصل پریس اور آزادی اظہار رائے کی آزادی سلب کرنے کی کوشش ہے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی میں شامل تمام میڈیا تنظیموں نے حکومت کی جانب سے میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہر سطح پر مخالفت کے عزم کا اعادہ کیا۔اجلاس میں میڈیا تنظیموں نے مجوزہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے قیام کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصدر تمام میڈیا پلیٹ فارمز کو ایک مرکزی باڈی کے نیچے ریگولیٹ کرکے انہیں ریاستی کنٹرول کے تابع کرنا ہے، میڈیا تنظیموں نے اس حکومتی اقدام کو میڈیا کی آواز دبانے اور آزادیٔ اظہار پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیا۔اجلاس میں پی ایف یو جے کی طرف سے 13 ستمبر کو پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی بھرپورحمایت کی گئی۔اجلاس کے بعد جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس دھرنے میں نمائندہ میڈیا تنظیموں کے علاوہ بار ایسوسی ایشنز، سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شرکت کریں گے۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے حکومت کی طرف سے کی جانے والی قانون سازی کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں