media malikaan ko aik arab se zaid ki adaigiyan

میڈیا مالکان کو ایک ارب سے زائد کی ادائیگیاں۔۔

جاوید لطیف کی زیر صدارت پیمرا آفس میں قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس ہوا ،جس میں  میڈیا مالکان کو ادائیگیوں کے باوجود ورکرز کو تنخواہیں نہ ملنے سے متعلق سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اگست 2018 سے مارچ 2020 تک حکومت نے میڈیا مالکان کو ایک ارب 15 کروڑ روپے کی ادائیگی کرنے تھی جس میں سے ایک ارب ایک کروڑ ادا کر دیئے ہیں تاہم ابھی بھی ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، میڈیا ورکرز کی جانب سے کوئی فہرست نہیں دی گئی کہ کن کو تنخواہ ادا نہیں ہوئی، ورکرز اپنا نام ظاہر نہیں کر رہے، اگر ہمارے پاس لسٹ ہو کہ ان ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں تو ہم اس ادارے کو ایک روپے کی ادائیگی بھی نہ کریں، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کمیٹی کو بتایا میڈیا کا بحران بہت بڑا ہے اور تنخواہوں کی ادائیگی اس کا ایک پہلو ہے، حکومت نے 80 ارب کا بجٹ کم کر کہ 20 ارب کر دیا ہے جو بحران کی بنیادی وجہ ہے، چیئرمین کمیٹی نے میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں