وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایڈورٹائزمنٹ پالیسی 2024ء میں گوگل اینالیٹک، ویب گرافکس اور دیگر رپورٹس شامل ہیں۔ تھرڈ پارٹی کا نظام بھی اس پالیسی میں وضع کیا گیا ہے۔ اخبارات کے پلیٹ فارمز کو مزید سپورٹ فراہم کریں گے۔ انہوں نے ریجنل اخبارات کے حوالے سے پی آئی ڈی کی ایک سب کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، جو ریجنل اخبارات کی سرکولیشن کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کرے۔سینیٹر سرمد علی نے اس موقع پر کہا کہ میڈیا لسٹ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ اے بی سی اور رجسٹرار آفس کو ضم کرکے ایک ادارہ بنایا جائے گا۔ آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) میں اصلاحات لا رہے ہیں، اس مقصد کے لیے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے۔ اے بی سی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اور شفاف بنایا جائے گا۔
147
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل