pemra ki pabandi high court mein challenge

میڈیاکو 24 گھنٹے میں بقایاجات ادا کرنے کا حکم۔۔۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں موجودہ حکومت کے دور میں میڈیا کو جاری کیے گئے اشتہارات کی مد میں بقایا جات کی ادائیگیوں کی ر پورٹ پیش کی گئی،کابینہ کو بتایا گیاہے کہ میڈیا کے 1.15ارب روپے کے بقایا جات میں سے اب تک 891ملین (89کروڑ 10لاکھ روپے )روپے ادا کیے جا چکے ہیں، پانچ وزارتوں کی جانب سے ادائیگیاں ہونا ابھی باقی ہیں، اس موقع پر وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بقیہ رقم کی ادائیگی بھی یقینی بنائی جائےاور جن وزارتوں کی جانب سے تاخیر کا مظاہرہ کیا گیا انکے سیکرٹریزکے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے ہدایت کی ہے کہ میڈیا واجبات کے حوالے سے ایسا میکانزم بنا یا جا ئے کہ بقایا جات اس سطح تک نہ پہنچیں ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں