dramo ne talaq ki sharah mein izafa kardia

میڈیا کا رویہ مثبت نہیں، رابی پیرزادہ۔۔

گزشتہ سال شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی رابی پیزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میرا دل اور میری جان ہے، یہاں کے لوگ مجھے بہت عزیز ہیں اور اگر میں کبھی پاکستان چھوڑ کرگئی بھی تو مکّہ جاﺅں گی۔حال ہی میں رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک اپنی پینٹنگ کی تصویر شیئر کی تھی جس پر گلوکار عدنان سمیع نے انہیں خوب سراہا تھا جبکہ کچھ پاکستانی صارفین نے رابی پیرزادہ پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ پینٹنگ آپ نے خود نہیں بنائی ہے۔عدنان سمیع کے تعریفی ٹوئٹ کے بعد رابی پیرزادہ نے جذبات میں آکر ٹوئٹ کیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ’لوگوں کے پاکستان چھوڑ کر چلے جانے کی وجہ یہ ہے کہ بھارت ہم سے کافی بہتر ہے، وہاں کے لوگوں نے کبھی مجھ پر طنز نہیں کیا اور نہ ہی مجھے تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے لکھا کہ ’وہ چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جو پاکستان کے آرٹ کو پروموٹ نہیں کرتے ہیں انہوں نے ایک بار پھر مجھے منفی خبروں میں سب سے آگے کردیا ہے لیکن جب میں نے کچھ دیر بعد اپنے فیصلے کی تردید کردی تو کسی چینل نے میرے اس مثبت رویے کی طرف توجہ نہیں دی۔رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر بھی کافی لمبی چوڑی پوسٹ کرتے ہوئے پاکستانی اور بھارتی عوام کا موازنہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتیوں نے کبھی  ایسا مواد شیئر نہیں کیا جس سے مجھے تکلیف ہو جب کہ میری لیک ویڈیوز مسلسل پاکستان میں شیئرز ہوتی رہیں۔رابی پیرزادہ نے مزید لکھا میں نے ایک دن عدنان سمیع کو بہت سخت ٹویٹ کی تھی پاکستان چھوڑنے پر۔ آج احساس ہوا کہ جمائمہ سے لیکر ہر وہ شخص جو ہم سے بھاگتا تھا ٹھیک تھا، میں نے ہندوستان کے خلاف کشمیر کےلئے جنگ کی، مگر کسی ہندو نے مجھے میری تصویروں اور ویڈیو کا طعنہ نہیں دیا۔ رابی پیرزادہ نے کہا ہر وہ شخص جو قابل ہے پاکستان سے بھاگ کر اپنی پہچان بناتا ہے، میں بھی چلی جاؤں گی۔بعد ازاں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنے کے بعد رابی پیرزادہ نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کردی پاکستان میں بھی اچھے لوگ موجود ہیں اور صرف کچھ اچھے لوگوں کی وجہ سے یہ ملک قائم ہے میں اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں