Media Houses k Gherao ka Elan

میڈیا ہاؤسز کے گھیراؤ کا اعلان

راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس(آر آئی یو جے) نے کارکن صحافیوں کی جبری برطرفیوں نیوز ایجنسی سےممکنہ طور پرکارکنوں کو بے روزگار کرنےکی اطلاعات پرتشویش کااظہار کیا ہے،انہوں نے شدید ردعمل دینےکافیصلہ کرتے ہوئےکہاہے کہ کارکنوں کے معاشی قتل کے مرتکب میڈیا ہاوسز کاگھیراؤ کرنے سمیت تمام آپشنز استعمال کئے جائیں گے۔.آرآئی یوجے دستورکے صدر مبارک زیب خان ، جنرل سیکرٹری علی رضاعلوی فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری و اراکین مجلس عاملہ نے 22 کارکن صحافیوں کی جبری برطرفیوں، ایڈیٹر اور ڈی ایس این جی سٹاف کو نوکریوں سے فارغ ،نیوز ایجنسی سے بعض صحافیوں کو فارغ کرنے کی ممکنہ تیاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی بہت سارے میڈیا ہائوسز بیگار کیمپوں میں تبدیل ہو چکے ہیں، عید پر بھی ورکروں کو تنخواہیں ادا نہیں کیں گئیں ایسے میں اچانک کارکنوں کا نکالا جانا بنیادی انسانی حقوق اور لیبر لاز کی خلاف ورزی ہے۔آر آئی یو جے نے اس عز م کااظہار کیا ہے کہ جس میڈیا ہائوس میں کارکن صحافی کی جبری چھانٹیاں ہوں گی اس کے گھیراؤسمیت تمام آپشنز استعمال کئے جائیں گے

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں